نئی دہلی (این این آئی)دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار اب تک جاری ہیں، جس سے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت میں مسلسل پانچویں روز 90 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ادھر شام میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسکول کھل گئے جبکہ عراقی دارالحکومت بغداد میں کئی ماہ سے بند ریسٹورنٹ کھول دیے گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں 90 ہزار نئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتیں 79 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ادھر امریکا میں ہلاکتیں ایک لاکھ 98 ہزار اور برازیل میں ایک لاکھ 41 ہزار سے بڑھ گئیں، کورونا وائرس دنیا بھر میں 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کی زندگیاں لے گیا۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ نواسی لاکھ سے زیادہ افراد میں سے 2 کروڑ 8 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔شام میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسکول کھل گئے جبکہ عراقی دارالحکومت بغداد میں کئی ماہ سے بند ریسٹورنٹ کھول دئیے گئے۔
تبصرے بند ہیں.