ممبئی (شوبزڈیسک)بالی ووڈ اسٹار اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت کی تاریخی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سے ایک طرف مداخلت کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی ان پر ’طنز‘ کا تیر بھی چلادیا۔کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر کانگریس سربراہ مخاطب کرتے ہوئے کئی پیغامات شیئرکیے، جن میں انہیں ’سونیا گاندھی جی‘ کہہ کر مخاطب کیا۔کانگریس اس وقت بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے، ساتھ ہی وہ ریاست مہاراشٹرا کی مخلوط حکومت کا حصہ بھی ہے۔اداکارہ نے اپنی ممبئی کے علاقے باندرا کی پراپرٹی میں میونسپل کارپوریشن کی توڑ پھوڑ کے ایشو میں سونیا گاندھی کو بھی گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔کنگنا رناوت نے کہا کہ سونیا گاندھی جی، آپ کی مہاراشٹرا حکومت نے ایک عورت ہونے کے ناطے میرے ساتھ جو سلوک کیا ہے، کیا آپ اس پر پریشان نہیں ہیں؟۔انہوں نے ساتھ ہی سوال اٹھایا کہ کیا آپ اپنی حکومت سے کہہ نہیں سکتیں کہ وہ ڈاکٹر امبیڈکر کے دیئے ہوئے آئین کے اصولوں کو برقرار رکھیں؟بھارتی اداکارہ نے سونیا گاندھی کو کہا کہ آپ مغرب میں پلی بڑھی اور اب ہندوستان میں رہتی ہیں، آپ یقینا خواتین کی جدوجہد سے واقف ہوں گی۔کنگنا رناوت نے کہا کہ تاریخ آپ کی خاموشی اور بے حسی کا فیصلہ اس وقت کرے گی، جب آپ کی اپنی حکومت خواتین کو ہراساں کررہی ہو اور امن و امان کا مزاق اڑا رہی ہو۔
تبصرے بند ہیں.