لاہور( شوبزڈیسک) سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ عورت کی عزت کرنا ہم سب کا فرض کرنا ہے ،عورت ہر روپ میں عزت و احترام کے قابل ہے،گھریلو امور میں اپنی اہلیہ کا ہاتھ بٹاتا ہوں اور مجھے یہ بتانے میں کوئی عارنہیں۔ انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں عورت کو بڑا عزت اوراحترام دیا گیا ہے اور بطور مسلمان ہم سب کا فرض ہے کہ عورت کی عزت اور تکریم کریں ۔ عورت ہر رشتے میں بڑی خوبصورت ہے ،چاہے وہ رشتہ ماں ، بیوی ، بیٹی یا بہن کا ہو ہر رشتے کی ا پنی الگ اہمیت اور افادیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اہلیہ کے ساتھ گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹاتا ہوں اس لئے میں دوسرے لوگوں سے بھی یہی کہوں گاکہ اپنی ہم سفر کا بوجھ بانٹا کریں ۔
تبصرے بند ہیں.