ماسکو (این این آئی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ وڈیو لنک میٹنگ کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے وزرائے خارجہ کو ماسکو آمد پر خوش آمدید کہا، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک ہوئے۔وزرائے خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو آئے ۔یاد رہے کہ اس فورم پر اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.