ساوتھمپٹن (سپو ر ٹس ڈیسک)معین علی ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی کپتانی کرنیوالے پہلے کشمیری کرکٹر بن گئے۔ 32 سالہ معین علی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی کپتانی کرنے والے پہلے کشمیری کرکٹر کا اعزاز آسٹریلیا سے تیسرے ٹی ٹونٹی میں حاصل کیا، ان کے دادا میر پور ،آزاد کشمیر سے ہجرت کرکے انگلینڈ گئے تھے،این مورگن انجری کی وجہ سے میچ میں حصہ نہ لے سکے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ انگلینڈ نے ابتدائی دونوں میچ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.