کراچی (شوبزڈیسک) اداکارہ عائزہ خان کا نیا برائڈل فوٹو شوٹ جاری کردیا گیا۔ اداکارہ نے یہ فوٹوشوٹ نامور ڈیزائنر انس ابرار کی نئی برائیڈل کلکشن ’’عروسہ‘‘ کے لئے مکمل کرایا جس میں مختلف رنگ کے عروسی ملبوسات پہنے ہوئے ہیں۔اداکارہ جاری تصاویر میں آف وائٹ اور سرخ رنگ کے عروسی جوڑے پہنے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نئے ڈرامہ سیریل ’’مہرپوش‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.