ہمیشہ آگے بڑھنے کی جستجو میںرہتی ہوں اس لئے دماغ میں کچھ نہ کچھ چلتا رہتا ہے‘ نیلم منیر

پرستاروں کی توقعات بڑھنے سے ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں‘ خوبرو اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

لاہور( شوبزڈیسک)خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ہمیشہ آگے بڑھنے کی جستجو میںرہتی ہوں اس لئے دماغ میں کچھ نہ کچھ چلتا رہتا ہے، کسی بھی اداکارکو شہرت ملنے کے بعد آسانیاں پیدا نہیں ہوتیںبلکہ پرستاروں کی توقعات بڑھنے سے ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں ۔ ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ بعض لوگوں کا یہ موقف ہے کہ قسمت میں جو ہوگا مل جائے گا لیکن میں کہتی ہوں کہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی قسمت میں لکھاہو کہ آپ کی جستجو محنت اورلگن کی وجہ سے آپ کوملناہے۔ انسان کو نیک نیتی سے محنت کر کے پھر خدا کی ذات سے امیدلگانی چاہیے اور وہ ذات پاک کسی بھی انسان کو خالی ہاتھ نہیں رہنے دیتی ۔ انہوں نے کہا کہ میں آگے بڑھنے کی جستجو میں کچھ نہ کچھ سوچتی رہتی ہوں اور پھر اسے عملی شکل دینے کیلئے مشاورت کرتی ہوں جس میں اب تک کامیاب رہی ہوں۔ نیلم منیر نے کہا کہ پرستاروں کی چاہت اوردعائوں کا نتیجہ ہے کہ آج میں شہرت کی بلندیوں پر ہوں نہیں تومیری جیسی کئی نیلم منیر اس دنیا میں موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.