تائی پے (مانیٹر نگ ڈیسک )تائیوان ایک نیا پاسپورٹ جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں وہ اپنے آزادانہ تشخص کے اظہار کیساتھ ساتھ چین سے آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تائیوانی وزارت خارجہ نے نئے پاسپورٹ کی تصاویر شائع کیں جن میں اس کے سرورق پر بڑے خطوط میں تائیوان کا لفظ دکھایا گیا اور انگریزی میں لکھے گئے جمہوریہ چین کے حجم کو چھوٹا کیا گیا ہے۔ جزیرہ نما تائیوان کے آئین کے مطابق تائیوان ہی اس کا سرکاری نام ہے۔جاپان نے 1945 میں تائیوان کو چینی حکومت کے حوالے کیا تھا۔ چار سال بعد چیانگ کِ شِک نے جمہوریہ چین اور اس کے اداروں کو چین کی خانہ جنگی میں ما زیتونگ کی کمیونسٹ پارٹی کی اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی جزیرے میں منتقل کر دیا۔تب سے تائیوان نے چین کے ساتھ سیاسی تعلقات برقرار رکھنے پرمجبور ہیتاہم اس نے آئین ، پرچم اور ریاستی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری نام کے طور پر جمہوریہ چین کو برقرار رکھا ہے۔دونوں خطوں کے مابین سیاسی تقسیم کے باوجود چین اب بھی تائیوان کا دعوی کرتا ہے کیونکہ وہ اسے اپنا علاقہ سمجھتا ہے۔ چین کی جانب سے پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن پر فوری رد عمل سامنے نہیں آیا۔
تبصرے بند ہیں.