فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ،خواہش زندگی کی آخری سانس تک اداکاری کروں‘ ثنا

ایک ماں اوراداکارہ ہونے کے ناطے اپنے اعصاب کو مضبوط رکھنا پڑتا ہے ‘ انٹرویو میں گفتگو

لاہور( شوبزڈیسک )نامور اداکار ہ ثنا نے کہا ہے کہ فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا اور میری بھی خواہش ہے کہ زندگی کی آخری سانس تک اداکاری کروں،اپنے کیریئر میں ہرطرح کے کردار نبھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اس کیلئے بڑی محنت درکار ہوتی ہے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد شوبزمیں کامیابیوں کا تسلسل بر قرار رکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے بلکہ ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں ۔ میں نے شوبز اور نجی زندگی کو الگ الگ رکھا ہے اور شیڈول بھی ایسے ہی مرتب کرتی ہوں ، میرے لئے دونوں کی اہمیت ہے لیکن میرا گھر میری پہلی ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ ثنا نے کہا کہ جب آپ ایک ماں ہوں اور ساتھ شوبز میں بھی کام کر رہی ہوں تو آپ کو اپنے اعصاب کو مضبوط رکھنا پڑتا ہے تاکہ کوئی کوتاہی اور غفلت نہ ہوجس سے نقصان اٹھانا پڑے ۔

تبصرے بند ہیں.