لاہور( شوبزڈیسک) لیجنڈ کامیڈین امان اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے امانت امان اللہ نے کہا ہے کہ والد محترم کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے باوجود آج بھی لوگ انہیںعزت و احترام سے یاد کرتے ہیں تو فخر محسوس ہوتا ہے ، والد محترم مشکل حالات میںکبھی مایوس نہیںہوتے تھے بلکہ ایسے موقع پر زیادہ جگتیں لگاتے اور گھر کا سارا ماحول ہی تبدیل ہو جاتا ۔ ایک انٹر ویو میں امانت امان اللہ نے کہا کہ بہن بھائیوں میں میری والدمحترم سے زیادہ قربت تھی اور وہ جہاںبھی جاتے تھے میں ان کے ہمراہ ہوتا تھا۔ ان سے جتنے بھی لوگوں کی ملاقات ہوتی سب ہی عزت و احترام سے پیش آتے اورجب آج وہ دنیامیںموجودنہیںہیں تب بھی لوگ انہیں اسی عزت و احترام سے یاد کرتے ہیں، والدمرحوم کے پرستار مجھے ان کی نسبت سے عزت و احترام سے نوازتے ہیں تو بہت خوشی او ر فخرمحسوس ہوتاہے اور پھران کی بڑی شدت سے یاد آتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.