نئی دہلی(مانیٹر نگ ڈیسک)تبت کی پارلیمانی رکن نمگھیل ڈولکرنے کہاہے کہ 31 اگست کو لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی)پر ہونے والی جھڑپ میں بھارتی اسپیشل فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے نمگھیل ڈولکر نے دعوی کیا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر31اگست کوہلاک ہوئے بھارتی فوجی کا تعلق تبت سے تھا، جبکہ اسپیشل فرنٹیئر فورس کا 1 اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔واضح رہے کہ چین اور بھارت نیایل اے سی پر 31 اگست کو ہونے والی اشتعال انگیز نقل وحرکت میں کسی جانی نقصان کااعلان نہیں کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.