فلم انڈسٹری کی پائیدار ترقی کیلئے نجی شعبے کے ساتھ جوائنٹ ونچر کا فارمولہ اپنایا جائے ‘ میرا

پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کسی ایک فرد نہیں بلکہ ہم سب کو ملکر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

لاہور (شوبزڈیسک) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کسی ایک فرد کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کو مل کراپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، آج فلم انڈسٹری میںجو چند ایک ہدایتکار موجود ہیں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان ہدایتکاروں نے کامیاب فلمیں بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ اگر آج بھی اچھی فلم بنائی جائیں تو فلم بین بھی اس کو دیکھنے کے لئے ضرور آئیں گے ۔ ڈرامے کے بعد فلم کا شعبہ بھی کراچی منتقل ہو رہا یہ ،لاہور کے پروڈیوسروں اورہدایتکار وں کو ہاتھ پرہاتھ رکھ نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ کچھ عملی طور پر پیشرفت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے تجویر پیش کی فلم فلم انڈسٹری کی پائیدار ترقی کیلئے نجی شعبے کے ساتھ جوائنٹ ونچر کا فارمولہ اپنایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.