افغانستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات، 162افراد ہلاک

افغانستان کے مختلف صوبوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ،سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے

کابل(مانیٹر نگ ڈیسک)افغانستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 162 ہوگئی۔عرب ٹی وی کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ تباہ ہونے والے گھروں کے ملبوں سے مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 162ہوگئی ہے جبکہ مختلف حادثات میں 250 افراد زخمی ہو گئے ۔ادھر کابل کے شمال میں موجود شہر چری کر میں ہی 100 اموات ہوئی ہیں۔ صوبے پروان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.