لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ لباس سے کسی بھی انسان کی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ، خود کوپروقار رکھنے کیلئے موقع کی مناسبت سے لباس پہنتی ہوں ،ہمیشہ ایسا لباس پہنتی ہوں جو ہماری ثقافت اور پہچان ہے ،پڑھی لکھی فیملیوں سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کا شوبز میں آنا خوش آئند ہے۔ایک انٹر ویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں موقع کی مناسبت سے لباس کا انتخاب کرتی ہوں کیونکہ لباس کسی بھی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے اور کم از کم میں ضرور یہ ہنر جانتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ میںاپنے لباس کا بہت خیال رکھتی ہوں اور خاص طور پر اس کے انتخاب میں بڑی سوچ بچار کرتی ہوں لیکن ہمیشہ اپنے ثقافت کے مطابق چنائو کرتی ہوں۔انہوںنے کہا کہ شوبز میں بہت سے نئے چہرے آئے ہیں اور سب اچھا کام کررہے ہیں، ٹی وی چینلز کی تعداد بڑھنے سے مقابلے کی فضاء پیدا ہوئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.