لاہور (شوبزڈیسک) اداکار زاہد احمد نے جونیئر آرٹسٹ کو وقت پر پیسوں کی ادائیگی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اندسٹری میں انہیں کبھی بھی پیسوں کی ادائیگی بارے مشکل پیش نہیں آئی لیکن وہ جانتے ہیں کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہیں اس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ہماری شوبز انڈسٹری سے یہ مسئلہ ختم ہو اور سنیئر آرٹسٹوں کے ساتھ ساتھ جونیئر آرٹسٹس کو بھی وقت پر ان کا معاوضہ ادا کیا جائے۔ زاہد احمد ان دنوں ڈرامہ سیریل”محبت تجھے الوداع“ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.