لاہور (شوبزڈیسک) کربلا والوں کی یاد میں اداکارہ شین اور اداکارہ عائشہ جاوید کے گھر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں فضائل اہل بیت پر روشنی ڈالی گئی۔شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے اداکارہ شین اور اداکارہ عائشہ جاوید کی رہائش گاہ پر مجلس عزا برپا ہوئی۔ اداکارہ میگھا، آفرین پری، خوشبو، نادیہ علی، ٹمی سکندر، دردانہ رحمان اور شوبز انڈسٹری سے جڑی دیگر خواتین بھی شریک ہوئیں۔مجلس میں فضائل اہل بیت پر روشنی ڈالی گئی، ذاکرہ فروا بتول نے مصائب کربلا بیان کئے تو عزادار خواتین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ عزدار خواتین نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، مجلس کے اختتام پر زیارت ذوالجناح بھی برآمد کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.