ایتھلیٹ یوسین بولٹ کاکورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ، گھرمیں قرنطینہ کرلیا

جمیکا (سپو ر ٹس ڈیسک)لیجنڈری اسپرنٹر اور 8 مرتبہ کے اولمپکس چمپئن، یوسین بولٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے ہفتے کو کووڈ۔19 کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔جمیکا کے عظیم ایتھلیٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔یوسین بولٹ نے اپنے پیغام میںکہاکہ میں نے ہفتے کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیاہے جس کے بعد میں گھر تک محدود ہوگیا ہوں اور دوستوں سے دوری اختیار کرلی ہے۔یوسین بولٹ کا کورونا ٹیسٹ اْن کی 34 ویں سالگرہ کے ایک روز بعد مثبت آیا ہے، اطلاعات ہیں کہ برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا تھا جہاں سماجی دوری سے متعلق گائیڈ لائنز پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.