لاہور( شوبزڈیسک)اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ دبئی روانہ ہو گئیں ،تین ہفتے قیام کے بعد پاکستان واپس آئیں گی ۔ عینی طاہرہ نے بتایا کہ میں نے اپنے ایک پراجیکٹ کا شوٹ پاکستان میں مکمل کرنا تھا تاہم اسی دوران دبئی کا شیڈول بن گیا اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ پراجیکٹ کا شوٹ بھی دبئی میںہی مکمل کروں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ دس محرم الحرام کے بعد شوٹ پر کام شروع کیا جائے گا اور تقریباً تین ہفتے قیام کے بعددبئی سے واپسی ہو گی ۔
تبصرے بند ہیں.