واشنگتن(مانیٹر نگ ڈیسک)کورونا وائرس سے امریکا کے 58لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ برازیل میں 35 لاکھ اور بھارت میں کورونا مریض 30 لاکھ سے زیادہ ہوگئے۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد افراد میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ادھر فرانس میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث مئی کے بعد سے پہلی بار 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ اٹلی، اسپین، جرمنی اور جنوبی کوریا میں بھی کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ اور اموات 41 ہزار 400 سے زیادہ ہوگئیں۔چین سے شروع اور پھیلنے والی اس وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 8 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئیں۔
تبصرے بند ہیں.