ایف بی آر میں 25 افسروں کے تبادلے، 3 کو ترقی دیدی گئی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مزید 25 افسروں کی تقرری و تبادلے کے احکام جاری کردیے جبکہ گریڈ 17 کے 3 افسروں کو گریڈ 18 میں ترقی دیدی گئی ہے۔ گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسروں کو تبدیل کیا گیا ان میں محمد عدنان، ایم اکمل خان، ایم ہارون ملک، افضل خان آفریدی، زاہد حسین، غلام حسین چاند، محمد حنیف، عامر شہزاد، شاہد اکبر، قیصر نعیم، شہزاد احمد گورائیہ، شاہد شوکت، محمد نسیم، مسعود عالم، ارشد احمد خان، محمد اختر، محمد جنید، محمد محسن، مرزا نسیم بیگ، خواجہ انور، ہمایوں، ناصر یاسین، محمود الحق، محمد جنید اور محمد اسماعیل شامل ہیں جبکہ جن 3 افسروں کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے ان میں شہر یار اکرم اعوان، شفیق الرحمٰن اور فائزہ بشیر شامل ہیں، اس کے علاوہ گریڈ 20 کے چیف ایڈمن قیصر اقبال کا بنیادی تنخواہ کے 100 فیصد کے برابر پرفارمنس الاؤنس بحال کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.