برٹنی سپیئرز کے والد مزید 6ماہ کے لئے ان کے سرپرست مقرر

گلوکارہ کے والد جیمی سپیئرز 2008 سے ان کے قانونی سرپرست ہیں

لاس اینجلس (شوبزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سپریم کورٹ نے 38 سالہ گلوکارہ و اداکارہ برٹنی سپیئرز کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان کے والد کو مزید 6 ماہ تک ان کا سرپرست مقرر کردیا۔برٹنی سپیئرز نے 17 اگست کو عدالت میں والد کی سرپرستی ختم کرنے کی درخواست دائر کی تھی،واضح رہے کہ گلوکارہ کے والد جیمی سپیئرز 2008 سے ان کے قانونی سرپرست ہیں۔

تبصرے بند ہیں.