کیلی فورنیا میںتین روز کے دوران بجلی گرنے کے 10ہزار واقعات

واقعات کے سبب آگ پچاس ہزار ایکٹر تک پھیل گئی ، درجنوں مکانات نذر آتش، ہزاروں دیگر آگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ

کیلی فورنیا (مانیٹر نگ ڈیسک)مریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی بے ایریا میں تین روز کے دوران بجلی گرنے کے دس ہزار واقعات کے سبب آگ پچاس ہزار ایکٹر تک پھیل گئی ہے، درجنوں مکانات نذر آتش ہوگئے جبکہ ہزاروں دیگر آگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے جس کے سبب بڑی تعداد میں مکینوں کو انخلا کی ہدایت کردی گئی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ نے سب سے زیادہ ناپا، سونوما اور سولانو کاونٹیز کو متاثر کیا ہے۔ چار سو کے قریب ایسے مقامات ہیں جہاں آگ بھڑکی ہوئی ہے۔جھلسنے سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ۔حکام نے سیکرامینٹو کے نواحی شہر ویکا وئل میں لوگوں کو علاقہ جزوی طور پر خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ بجلی گرنے اور درجہ حرارت گرم ہونے کے سبب آگ مسلسل پھیل رہی ہے اور ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے باوجود آگ پر قابو پانے میں بھی ناکامی کا سامنا ہے۔بیس لاکھ افراد کو بجلی کے تعطل کا سامنا ہے۔ ڈولن علاقے میں آگ لگانے کے الزام میں تیس برس کے شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔آگ کولراڈو میں بھی لگی ہوئی ہے جہاں ایک لاکھ پچیس ہزار ایکٹر رقبہ لپیٹ میں آچکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.