بیروت ( مانیٹر نگ ڈیسک )لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خونی دھماکوں میں ہلاک ہونے والی ڈچ سفیر جان والٹ مینس کی اہلیہ 55 سالہ ہیڈ وِگ وٹمس مولر اپنی موت سے دو افراد کی زندگی بچانے میں مدد کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مرنے سے پہلے ڈچ سفیر کی اہلیہ نے اپنے گردے عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر کسی مریض کو اس کے گردوں کی ضرورت پڑے تو میرے مرنے کے بعد میرے گردے اسے عطیہ کر دینا۔سوشل میڈیا پر سماجی کارکنوں کا کہنا تھا کہ آنجہانی مولیر جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہفتے کے روز انتقال کر گئی تھیں نے اپنے اعضا کی ایک بڑی تعداد عطیہ کی۔ اس کے گردے دو الگ الگ مریضوں کو لگائے گئے جس سے ان کی زندگی بچ گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.