مصرسخت احتیاطی اقدامات میں نئی سینیٹ کے انتخاب کے لیے پولنگ

صدر عبدالفتاح السیسی کے حامیوں کی اکثریت اس نئے ایوان میں منتخب ہوجائے گی،سیاسی تجزیہ کار

قاہرہ ( مانیٹر نگ ڈیسک )مصر میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے انتخاب کے لیے پہلے روز ووٹ ڈالے گئے ، پولنگ کے موقع پر کرونا وائرس سے بچا ئوکے لیے سخت حفاظتی احتیاطی اقدامات کیے گئے تھے۔نئی تشکیل پانے والی سینیٹروں کی کونسل ایک مشاورتی ادارہ ہوگی اور اس کو قانون سازی کے اختیارات حاصل نہیں ہوں گے۔یہ 300ارکان پر مشتمل ہوگی۔ ان میں سے 200 ارکان کا براہ راست ووٹوں سے انتخاب کیا جارہا ہے اور ایک سو ارکان کو صدر نامزد کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری حکام نے کہاکہ سینیٹ کی تشکیل سے عوام کی سیاسی شرکت میں اضافہ ہوگا لیکن اس کے انتخاب سے قبل مہم کے دوران میں کوئی زیادہ گرم جوشی دیکھنے میں نہیں آئی۔اس کی بڑی وجہ تو کرونا وائرس کی وبا بنی ۔اس کے علاوہ عوام میں اس نئے ایوان کے بارے میں کوئی زیادہ سوجھ بوجھ بھی نہیں تھی۔تجزیہ کاروں کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی کے حامیوں کی اکثریت اس نئے ایوان میں منتخب ہوجائے گی۔عبدالفتاح السیسی 2014 میں پہلی مرتبہ 97 فی صد ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے تھے۔اس کے چار سال بعد وہ دوبارہ اتنے فی صد ووٹ لے کر دوبارہ صدر منتخب ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.