جلال آباد جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا، افغان حکام

جیل پر حملے کے دوران کم ازکم دس جہادیوں کو بھی ہلاک کیا گیا

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد کی اس جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے جس پر اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے گزشتہ روز حملہ کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کارروائی میں انتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو جیل میں قید اپنے چار سو جنگجووں کو رہا کرانے میں کامیاب ہو گئے۔ حکام نے بتایا ہے کہ جیل پر حملے کے دوران کم ازکم دس جہادیوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ باقی ماندہ ہلاک ہونے والوں میں جیل کے قیدی، شہری اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔ اس بارے میں سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ طالبان اور امریکا کے مابین امن ڈیل کے تحت امریکی اور نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد اس وسطی ایشیائی ملک میں اس جہادی تنظیم کی کارروائیوں سے تشدد میں اضافہ ہو سکتا ہے

تبصرے بند ہیں.