ہوسٹن(نیٹ نیوز)عالمی کورونا وبا نے ہماری زندگی کے معمولات کو تیزی سے تبدیل کیا ہے اور اب امریکا میں ایسے کئی سینما کا آغاز ہورہا ہے جو عین ڈرائیو ان جیسے ہوں گے لیکن وہاں ایک خاندان کسی کار کی بجائے کشتی میں سوار ہوکر فلم سے لطف اندوز ہوسکے گا۔انہیں تیرتے یا ’فلوٹنگ سینما‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کمپنی بیونڈ سینما کو آیا اور اگلے چند ماہ میں امریکہ کے کئی شہروں میں پانی کے کنارے سینما اسکرین لگائی جائیں گی اور لوگ کشتیوں میں بیٹھ کر فلم دیکھیں گے۔ اس طرح سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے تفریح مہیا کی جائیں گی۔
تبصرے بند ہیں.