عالمی ادارہ صحت کا کورونا سے نمٹنے کیلیے طور طریقے میں تبدیلی کا مشورہ

برلن(نیٹ نیوز)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے سے متعلق باتوں میں حقیقت نہیں کیوں کہ ابھی کورونا ہمارے درمیان موجود ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے کہا ہے کہ جرمنی جیسے ممالک میں کورونا کے کیسز میں دوبارہ اضافے کی وجہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنا ہے۔مارگریٹ ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کو پہلی، دوسری یا تیسری لہر میں تقسیم کرنا یا بیان کرنا گمراہ کن عمل ہے کیونکہ کورونا وائرس تو کہیں گیا ہی نہیں کہ کسی لہر میں واپس آجائے، یہ وائرس ہر وقت ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں اس کے ساتھ جینا ہے۔

تبصرے بند ہیں.