وارسا (نیٹ نیوز)پولینڈ سے ایک انوکھی خبر آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے، کار ریس کے شوقین شہریوں نے مقابلہ دیکھنے کےلیے 21 کرینیں کرائے پر حاصل کرلیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک پولینڈ میں گاڑیوں کے درمیان تیز رفتاری کا مقابلہ منعقد ہوا تو مداحوں نے اپنے پسندیدہ ڈرائیور کو سپورٹ کرنے کے لیے انوکھا کارنامہ انجام دے دیا۔کار ریس کے دوران صرف 25 فیصد مداحوں کو سٹیڈیم میں بیٹھنے کی اجازت تھی، جسکے باعث باقی مداحوں نے کرینیں کرائے پر حاصل کرلیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر لوگوں نے داد دیتے ہوئے کہا کہ مداح آسمان کی بلندیوں میں کرین پر بیٹھ کر کار ریس انجوائے کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.