واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی ریاست مائن کے سمندر میں تیراکی کرنے والی دو خواتین پر خونخوار شارک نے اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مائن کے سمندر میں شارک کے حملے میں کسی بھی شہری کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے، متعلقہ ادارے نے اب تک ہلاک اور زخمی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ نے سمندری اطراف میں شارک حملے کی پیشگی الرٹ جاری کی تھی لیکن اس کے باوجود خواتین سمندر میں تیراکی کررہی تھیں، بدقسمتی سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوچکی تھی جبکہ زخمی ہونے والی دوسری عورت کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کے مطابق ہمیں تیراکی کے دوران پتا چلا کہ زیرسمندر کوئی شے ہے جو ہم پر حملہ آور ہے، سمندر کے ساحل پر آنے تک آبی جانور متعدد وار کرچکا تھا۔
تبصرے بند ہیں.