امریکہ، چھوٹا طیارہ گھرسے ٹکرا کر تباہ، 3 افراد ہلاک

پائلٹ، جہاز میں سوار خاتون اور 9 ماہ کے بچے کی ہلاکت کی تصدیق

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گھر کے پچھلے حصے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 ماہ کی بچی سمیت تین افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکی ریاست اوٹاہ میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ ایک گھر کے بیک یارڈ میں کریش ہوگیا،طیارہ گرتے ہی مکان میں آگ بھڑک اٹھی۔مقامی پولیس کے مطابق طیارے میں پائلٹ سمیت 6 افراد سوار تھے جن میں 3 بچے بھی شامل تھے۔ حادثے میں پائلٹ، جہاز میں سوار ایک خاتون اور 9 ماہ کے بچے کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔حادثے کے بعد جائے حادثہ پر متعدد میڈیکل ہیلی کاپٹرز، آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایمبولینسز پہنچ گئیں جنہوں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔فی الحال اس کا تعین نہیں ہوسکا کہ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے کریش ہوا یا پائلٹ کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا
چھوٹا طیارہ

تبصرے بند ہیں.