کراچی(این این آئی) ایمریٹس کے صارفین اب زیادہ اعتماد کے ساتھ سفر کرسکتے ہیںکیونکہ اگر دوران سفر کسی مسافر میں کرونا کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ وہ گھر سے بھی دور ہو تو ایئرلائن ڈیرھ لاکھ یوروز تک کے طبی اخراجات اور 100 یورو یومیہ کے حساب سے 14 روز کے لئے قرنطینہ کے اخراجات برداشت کرے گی ، یہ سہولت ایئرلائن کی جانب سے اپنے مسافروں کو بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ ایمریٹس گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے کہا، “متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد کی ہدایت کے تحت ایمریٹس کی جانب سے بین الاقوامی سفر کے لئے انتہائی اعتماد کے ساتھ قائدانہ کردار کی ادائیگی پر فخر ہے۔
تبصرے بند ہیں.