نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بدترین صورتِ حال ہے جہاں اس سے متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پہلی مرتبہ یومیہ 45 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیس ریکارڈ ہو رہے ہیں۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ۔ملک بھر میں کورونا سے 29 ہزار 890 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 39 ہزار 684 ہو گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.