34 اضلاع کے متاثرہ علاقوں ٹڈی دل کیخلاف آپریشن

سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5151 افراد اور 661 گاڑیوں نے حصہ لیا

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی غذائی تحظ و تحقیق،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں- 34 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 977 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک358661 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 86۔8کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور 8936 (باقی صفحہ 6بقیہ نمبر2)
اسکوائر کلو میٹر (تقریباً 1۔22لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5151 سے زائد افراد اور 661 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 269344 ایکڑ پر سروے اور 1 ضلع (ڈیرہ غازی خان ) میں 163 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2307 افراد (بشمول پاک فوج) اور 328 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں63۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور845594ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 98100ایکڑ پر سروے اور 5اضلاع (شہید بینظیرآباد، نوشیروفیروز،جام شورو، دادو اور تھرپارکر) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2048 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا
ٹڈی دل

تبصرے بند ہیں.