دورہ انگلینڈ مشکل ضرور ہے مگر اس چیلنج کیلئے تیار ہیں ،شاہین آفریدی

غیر معمولی حالات میں کھیلی جانے والی سیریز میں اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کروں گا

DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - NOVEMBER 11: Shaheen Shah Afridi of Pakistan celebrates the wicket of Colin Munro of New Zealand during the 3rd One Day International match between Pakistan and New Zealand at Dubai International Stadium on November 11, 2018 in Dubai, United Arab Emirates. (Photo by Francois Nel/Getty Images)

لاہور(اے ایف بی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہاہے کہ دورہ انگلینڈ مشکل ضرور ہے مگر اس چیلنج کیلئے تیار ہیں۔پیسر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سیریز سے قبل انگلینڈ پہنچ کر وہاں ایک ماہ میں تیاری کا اچھا وقت مل جائے گا، غیر معمولی حالات میں کھیلی جانے والی سیریز میں اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کروں گا، ٹیسٹ کرکٹ کے تقاضے مختلف، ان کو پیش نظر رکھ کر بولنگ کی کوشش کرتا ہوں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے، ماضی میں انگلینڈ میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی، ٹیسٹ میچز جیتے، چیمپئنز ٹرافی بھی اپنے نام کی، کھلاڑی اس بار بھی بلند حوصلے کیساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ گیند ہاتھ میں ہو تو حریف کی ہر وکٹ قیمتی ہے، کسی ایک انگلش بیٹسمین کو نہیں جو بھی کریز پر آئے ہدف بنانا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.