ٹینس کی ترقی کے لئے ملک بنیادی ڈھانچے پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،انٹرنیشنل ٹینس سٹار سارہ منصور

ملک میں ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

اسلام آباد ( بی این پی) انٹرنیشنل ٹینس سٹار اور پاکستان نمبر ون خاتون کھلاڑی سارہ منصور نے کہا ہے کہ ٹینس کی ترقی کے لئے ملک بنیادی ڈھانچے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹینس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور فیڈریشن اس کے لئے کوالیفائڈ کوچز کی خدمات حاصل کرے،

پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی سارہ منصور نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے سائوتھ ایشین گیمز اور ایشین گیمز کے علاوہ کئی بین الاقوامی سطح پر میڈلز حاصل کررکھے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹینس کے کھیل کو عام کرنے کے لئے پاکستان ٹینس فیڈریشن جونیئر کھلاڑیوں پر توجہ دے، خواتین میں ٹینس کے ٹیلنٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ ان کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ میں نے کئی بار سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کئی سالوں سے مجھے پاکستان نمبر ون خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور پاکستان خواتین ٹیم کی پلینگ کپتان بھی ہوں، کرونا وائرس کی وبائ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا متاثر ہوئی ہے اور لاکھوں کی تعداد میں اموات ہو چکی ہیں اور کھلاڑیو ں کو حکومتی احتتاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے تاکہ اس موذی امراض سے بچ سکیں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے اپنی تربیت اور فٹنس پر توجہ دیں تاکہ کرونا وائرس کی وبائختم ہوتے ہی دوبارہ اپنی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے باعث میں بھی گھر پر ہی پریکٹس کررہی ہوں۔

تبصرے بند ہیں.