ایڈنبرگ (آن لائن) سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی ٹونٹی 20 میچز کی سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے بورڈز کا سیریز کے حوالے سے 29 جون کو ایڈنبرگ کے دی گرینج میں اجلاس ہونا تھا، لیکن سکاٹ لینڈ میں کرکٹ کی تمام سرگرمیاں کم سے کم یکم جولائی تک معطل ہیں۔
آسٹریلیا کو انگلینڈ میں محدود اوورز کی سیریز سے قبل سکاٹ لینڈ میں کھیلنا تھا، جس کے لئے نئی تاریخوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے لیکن آسٹریلوی ٹیم اگر انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کے بعد سکاٹ لینڈ کی ٹیم کے خلاف سیریز کو دوبارہ ترتیب دینے کو کہے تو یہ نہیں ہو گا۔کرکٹ سکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو گو میکے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک کورونا وائرس ہم سب کے لئے مایوس کن خبر ہے ، ہم نے تمام امکانی آپشنز کی کھوج کی ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اب یہ ممکن نہیں ہو سکے گا کیونکہ سکاٹ لینڈ میں کم از کم یکم جولائی تک کرکٹ کی تمام تر سرگرمیاں معطل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورننگ باڈی کے مطابق جن شائقین نے ٹکٹ خریدے ہیں ان کو واپس کر دیئے جائیں گے۔سکاٹ لینڈ کے پاس اب بھی آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ نیپال اور نامیبیا کے خلاف اگلے مہینے شیڈول ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.