ڈبلیو ایچ او نے کورونا مریضوں کے لئے ڈیکزامتھیون کو خوش آمد کہا ہے، استعمال سے کورونا سے اموات میں کمی واقع ہوگی ،ڈاکٹر ظفر مرزا

ڈیکسا میتھازون صرف کرونا کے تشویشناک مریضوں کے لئے ہے، عام مریضوں پر دوا کا استعمال نہ کیا جائے، معاون خصوصی برائے صحت

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزانے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا مریضوں کے لئے ڈیکزامتھیون کو خوش آمد کہا ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا مریضوں کے لئے ڈیکزامتھیون کو خوش آمد کہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یوکے میں ڈیکزامتھیون کے نتائج مثبت آئے ہیں، ڈبلیو ایچ او نے ڈیکزامتھیون کو کورونا کے خلاف پہلی دوا قرار دیا ہے ، اس کے استعمال سے کورونا سے اموات میں کمی واقع ہوگی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پاکستان میں ایکسپرٹ کمیٹی اس دوا کے استعمال پر غور کرے گی، ایکسا میتھازون پرانی اور سستی سوزش کو کم کرنے والی دوا ہے، ہمارے پاکستان میں ڈیکسا میتھازون کے بہت سے پروڈیوسر ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پلیز ملاحظہ کریں ڈیکسا میتھازون صرف کرونا کے تشویشناک مریضوں کے لئے ہے، عام مریضوں پر دوا کا استعمال نہ کیا جائے، سیلف میڈیکشن سختی سے منع ہے اور خطرناک ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ دوا کے بہت سے سائڈ ایفیکٹ ہیں

تبصرے بند ہیں.