ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 136افراد چل بسے ، تعداد 2975ہوگئی

مزید 5839کیسز سامنے آگئے ،مجموعی تعداد ایک لاکھ 54ہزار 760تک جا پہنچی

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 136افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2975ہوگئی جبکہ مزید 5839کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 54ہزار 760تک جا پہنچی ،ملک میں کورونا کے متاثرہ 58437 مریض صحتیاب ہوگئے۔

بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے کے مطابق ملک میں ایک ہی دن میں کورونا سے ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں ، اعلامیہ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا نے مزید 136 زندگیوں کے چراغ گل کر دئیے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2975 ہوگئی۔ اعلامیہ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزید 5839 کیسز ریکارڈ ہوئے ،ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزاد 760 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز 58 ہزار سے تجاوز کر گئے، سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 57868 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 19107، بلوچستان میں 8437 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز 9242، گلگت میں 1164، آزاد کشمیر میں 703 ہوگئے ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 28 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں ابتک ساڑھے 9 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1149 ہوگئی، سندھ میں 886، خیبر پختونخواہ میں 731 اموات ریکارڈ ہوئیں ،بلوچستان میں 89 ، اسلام آباد میں 90 اور گلگت میں 17 اموات ریکارڈ ہوئیں ،ملک بھر میں 809 ہسپتالوں میں کورونا کے 7862 مریض زیر علاج ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے متاثرہ 58437 مریض صحتیاب ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.