نیو یارک (فارن ڈیسک )اقوام متحدہ نے بھارت کو کورونا بحران کے دوران اپنے ملک میں آزادی اظہار کو دبانے کا مجرم قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے چین، بھارت، بنگلادیش اور دیگر ایشیائی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا بحران کا بہانہ بنا کر آزادی اظہار کو دبانے اور سنسرشپ کی گرفت مضبوط تر کرنے سے گریز کریں، اس کے ساتھ ہی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے بھارت کو کورونا بحران کے دوران اپنے ملک میں آزادی اظہار کو دبانے کا مجرم قرار دیا۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں ملک کی سب سے بڑی اقلیتی مسلمانوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دے کر ان کی املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.