DEO ایلیمنٹری سکولز ایجوکیشن لاہور رائے افضال کورونا کے باعث جاں بحق

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ڈی ای او ایلیمنٹری اسکولز ایجوکیشن لاہور ڈاکٹر رائے افضال حسین کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رائے افضال حسین میں 27 مئی کو نجی لیبارٹری سے کرائے گئے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں میو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، رائے افضال حسین کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال سے لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ محکمہ صحت کے مطابق رائے افضال حسین کی اہلیہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، ترجمان محکمہ تعلیم پنجاب نے بتایا کہ ایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ لاہور کے 3 ملازمین بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

تبصرے بند ہیں.