امریکا میں سیاہ فام کی ہلاکت کیخلاف مظاہرین مشتعل، چھ ریاستوں میں کرفیو

واشنگٹن، نیو یارک سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، پولیس گاڑیوں کو آگ لگا دی،حالات کشیدہ

واشنگٹن (این این آئی )امریکی ریاست منی سوٹا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کے بعدچھ ریاستوں میں سخت کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست مِنی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد امریکا میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور مشتعل مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ بھی کیا جا رہا ہے

جس کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری رہا۔امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی موت کے خلاف واشنگٹن اور نیو یارک سمیت کئی شہروں میں احتجاج ہوا، مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی۔ شدید ہنگاموں کے باعث منی سوٹا، اوہائیو سمیت 6 ریاستوں میں نیشنل گارڈز تعینات کر دئیے گئے جب کہ لاس اینجلس، فلاڈلفیا، کنیکٹی کٹ، لوئی ول اور اٹلانٹا میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔

تبصرے بند ہیں.