Latest National, International, Sports & Business News

بابر اعظم کا کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلیوٹ

خود کو گھر وں تک محدود رہ کر خود کو اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھیں

لاہور( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے خوف ہو کر لڑنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بابر اعظم نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف دن رات لڑنے والوں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ بابر اعظم نے عوام سے پیل کی کہ کورونا کی وباء کے دوران باہر نکلنے کی بجائے خود کو گھر وں تک محدود رہ کر خود کو اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھیں۔

تبصرے بند ہیں.