کورونا وائرس کی تباہیوں میں تیزی ،چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 88 زندگیاں نگل گیا

سب سے زیادہ 3039 کیسز ریکارڈ سامنے آگئے ، ملک بھر میں وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہوگئی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہیوں میں تیزی آگئی،چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 88 زندگیاں نگل گیاجبکہ چوبیس گھنٹوں میں ابتک کے سب سے زیادہ 3039 کیسز ریکارڈ سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں وبا کے مجموعی کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہوگئی۔

اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری کر دی جس کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 27360 ہوگئی، پنجاب میں 25056، خیبر پختونخواہ میں 9540 کیسز رپورٹ ہوئے ،بلوچستان میں 2418، اسلام آباد گلگت میں 678 کیسز رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد میں 2418 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 251 ہوگئی،چوبیس گھنٹوں میں 14972 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں ابتک ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،کورونا وائرس کے 723 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، 727 ہسپتالوں میں 4480 مریض زیر علاج ہیں،گھروں ، ہسپتالوں اور قرنطینہ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 42742 تک پہنچ گئی۔

تبصرے بند ہیں.