کورونا 3 لاکھ سے زائد جانیں نگل گیا ، 45 لاکھ 27 ہزاز سے زیادمتاثر

نیویارک (فارن ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ 27 ہزاز سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، عالمگیر وبا کے باعث اس وقت سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہیں جہاں اب تک 87 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ 14 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔امریکا میں گزشتہ ہفتے مزید 30 لاکھ افراد نے بے روز گار الاو¿نس کے لیے درخواستیں جمع کروائیں جس کے بعد کورونا لاک ڈاو¿ن کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، امریکی لیبرڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے 14 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 35ہزار افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا، لیبر ڈپپارٹمنٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے میں 40 ہزار سے زائد افراد نوکری سے محروم ہوئے جب کہ امریکی اسپتالوں کی تنظیم نے شعبہ صحت میں 200 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔روس دنیا میں زیادہ کیسز کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں 2 لاکھ 52 ہزار 245 افراد اب تک متاثر اور 2 ہزار 305 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا میں امریکا کے بعد سب سے زیادہ اموات برطانیہ میں ہیں جہاں 33 ہزار 614 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار 368 ہے۔عالمی وبا سے فرانس اور اسپین میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً برابر ہے، فرانس میں اب تک 27 ہزار 425 جب کہ اسپین میں 27 ہزار 321 افراد انتقال کر چکے ہیں۔برازیل میں بھی کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 14 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ جرمنی میں اب تک 7 ہزار 928 افراد وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔ادھر چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق اپریل سے اب تک کورونا کے مرکز سمجھے جانے والے شہر ووہان میں 33 لاکھ افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ووہان کی پوری ایک کروڑ 10 لاکھ آبادی کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ27 ہزار 815 ہو چکی ہے جس میں سے 3 لاکھ 3 ہزار 438 افراد ہلاک اور 17 لاکھ 6 ہزار 400 سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.