نیو یارک (فارن ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر بعض ملکوں میں کورونا وائرس کے کیسز نہایت معمولی بھی رہے لیکن جڑ سے ختم نہ کیے گئے تو خدشہ ہے کہ یہ وبا دوبارہ سر اٹھاسکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم اور ایمرجنسی چیف مائیکل ریان نے آن لائن نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کی پیش رفت کو سست کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ میں کامیابی مل رہی ہے جو اچھی خبر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو¿ن میں مرحلہ وار نرمی امید کی کرن اور خوش آئند ہے لیکن اس مرحلے میں تمام ملکوں کو محتاط رہنا ہوگا، پابندیاں اٹھانا پیچیدہ اور مشکل مرحلہ ہے لہٰذا لاک ڈاو¿ن میں نرمی کرتے ہوئے سست رفتاری اور مستقل مزاجی کا خیال رکھنا ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے واضح کیا کہ اگر بعض ملکوں میں کورونا وائرس کے کیسز نہایت معمولی بھی رہے لیکن جڑ سے ختم نہ کیے گئے تو خدشہ ہے کہ یہ وبا دوبارہ سر اٹھاسکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.