لاہور (کامرس رپورٹر)مرغی کے گوشت کے ریٹ پر مافیا کی فل اجارہ داری ہے، لیکن پرائس کنٹرول کمیٹیاں ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکومتی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ، صوبائی دارلحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں تاریخ میں پہلی بار ایک روز میں 32 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔پولٹری مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک دن میں مرغی کی قیمت میں 32 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ مرغی کی قیمت 176 روپے جب کہ مرغی کے گوشت کا ریٹ 255 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ادھر سرکاری ویب سائیٹ” قیمت “پر آج پیر کے روز برائلر گوشت کا ریٹ 223 روپے دیا گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.