نیو یارک (فارن ڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جو کچھ ہوسکتا تھا نہیں کیا گیا، برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر قیادت کی کمی کے باعث کورونا کو روکنے میں ناکامی ہوئی۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اہم ممالک الزام تراشی کے بجائے کورونا کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں، اہم ممالک قریب آئیں اور ایک میکانزم بنائیں جس میں لاک ڈاو¿ن کے خاتمے، کاروبار کھولنے اور اس کی بحالی کی حکمت عملی ہو، ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے عالمی ردعمل دیکھ کر افسوس ہوا، ہمیں ماضی کی غلطیوں کو سنجیدگی سے لے کر ان سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ہر ملک کی اپنی پالیسی اور حکمت عملی اس کے پھیلاو¿ کی وجہ بنی، موجودہ حالات میں ڈبلیو ایچ او کو ہر ممکن ذرائع ملنے چاہئیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ترقی پذیر ملکوں میں عالمی ادارے کا متبادل نہیں مل سکتا، جب تک جنوبی دنیا میں کورونا ختم نہیں ہوگا شمالی دنیا بھی خاتمے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔
تبصرے بند ہیں.