دہلی (فارن ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیےدنیا بھر میں متعدد ممالک میں لاک ڈاو¿ن اور جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں میں ہی رہنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے شادی بیاہ کی تقریبات سمیت تمام تر عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہے جس کہ وجہ سے بے شمار لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لاک ڈاو¿ن میں شادی بیاہ کی تقریبات کرنے پر د±لہے کو گرفتار کرنے کے بھی بے شمار واقعات سامنے آ چکے ہیں،اب حال ہی میں بھارت میں انوکھا ہی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں د±لہا نے لاک ڈاو¿ن کے باعث اپنی شادی کے لیے سائیکل پر 100کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع ہمیرپور کے گاو¿ں پاو¿تھیا میں رہائش پزیر کلکو نامی د±لہا نے لاک ڈو¿ان کے باوجود بھی اپنی شادی کی خاطر سائیکل پر 100 کلو میٹر کا سفر طے کیا اور ضلع ماہوبا کے گاو¿ں پونیا میں شادی کر کے اپنی دلہن کو سائیکل پر بٹھا کر گھر لے آیا۔کلکو نامی د±لہے کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے پولیس نے باراتیوں کو ساتھ لے جانے پر منع کیا تھا اور میرے دوستوں نے مجھے مشورہ دیا کہ اپنی شادی ملتوی نہیں کرو اور اکیلے جا کر شادی کر اآو¿،د±لہے نے سائیکل پر 100 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد بابا دھنی داس آشرم میں شادی کی اور پھر وہ اپنی اہلیہ کو سائیکل پر لے کر اپنے گاو¿ں پاو¿تھیا روانہ ہو گیا۔د±لہے کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی کویادگار بنانا چاہتا تھا مگر میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری شادی ایسے حالات میں ہوگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جسمانی طور پر تو بے حد تھکاوٹ محسوس کر رہا ہوں مگر میں بہت خوش بھی ہوں کیوں کہ میں اپنی دلہن کو گھر لے آیا ہوں۔
تبصرے بند ہیں.