لندن (نیٹ نیوز )دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے خطرناک کورونا وائرس سے برطانیہ میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔برطانیہ میں مقیم 45 سالہ پاکستانی ڈاکٹر ناصر خان کنسلٹنگ میڈیسن تھے اور کورونا وائرس کے باعث بولٹن اسپتال میں دو ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ وائرس سے اب تک 21 ہزار 678 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.