تیل کی قیمتو ںمیں مسلسل کمی

واشنگٹن (نیٹ نیوز)دنیا بھر میں خام تیل کی اسٹوریج کے حوالے سے خدشات اور تیل کی مانگ میں کمی کے باعث تیل کی قیمتوں میں ایک بار بھر کمی دیکھی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) میں تیل کی قیمت 11.12 ڈالر فی بیرل سے 13 فیصد، 1.66 ڈالر کمی کے بعد 10.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی، برینٹ کروڈ امیں تیل کی قیمت 19.09 ڈالر فی بیرل سے 4.5 فیصد یا 90 سینٹس کمی کے بعد 18.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ٹی آئی میں کمی اس لیے پیش آئی کیونکہ سرمایہ کار جون کے مہینے کے کنٹریکٹ کو فروخٹ کرکے بعد کے مہینوں کے کنٹریکٹ خرییدنا چاہ رہے ہیں تاکہ بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔امریکی آئل فنڈ ایل پی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کنٹریکٹ کو بعد کی تاریخ کے کنٹریکٹ سے تبدیل کریں گے، آئی این جی کے ہیڈ آف کموڈیٹیز اسٹریٹجی وارن پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ’آگے دیکھنے اور تمام تر توجہ موجود نمبرز پر رکھا ہم ڈبلیو ٹی آئی کے ڈلیوری ہب میں دیکھیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ ’اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو مئی کے پہلے حصے میں ہم گنجائش پوری طرح سے بھرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ پر دباو¿ برقرار رہے گا، یہاں تک کہ پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس کی زیرقیادت اتحادیوں نے یکم مئی سے ایک دن میں تقریبا ایک کروڑ ملین بیرل کے ریکارڈ پیداوار کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ حجم طلب میں کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے، کورونا وائرس سے عائد پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں طلب 3 کروڑ بیرل فی یوم تک کم ہوئی ہے، مانگ میں کمی کے نتیجے کے طور پر اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے تک ساحل سمندر اسٹوریج تقریبا 85 فیصد تک بھرنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.